November 17, 2026

بیٹا اکیلارہنے سےڈرتا ہے۔ اسے اکیلا نہیں چھوڑسکتا۔ بیٹے کی وفات کا سنکر باپ بھی راہِ عدم کا مسافر بن گیا۔ باپ بیٹے کا اکٹھے نماز جنازہ۔

20250106_020735

بیٹا اکیلارہنے سےڈرتا ہے۔ اسے اکیلا نہیں چھوڑسکتا۔ بیٹے کی وفات کا سنکر باپ بھی راہِ عدم کا مسافر بن گیا۔ باپ بیٹے کا اکٹھے نماز جنازہ۔

میلسی(محمدمختارسولگی) باپ بیٹے کی انمول محبت کا واقعہ۔ میلسی کے نواحی علاقہ کالونی چکنمبر 211 ڈبلیوبی کا رہائیشی محمد فیاض بھٹی گزشتہ شب کو ہارٹ اٹیک کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ نوجوان بیٹے کی وفات کا سنکر اسکے والد فیض بخش بھٹی نے رونا شروع کردیا کہ میرا بیٹابچپن سے اکیلے رہنے سے ڈرتا ہے۔ وہ اندھیری قبر میں اکیلا کیسے جائے گا۔ روتے روتے فیض بخش اچانک خاموش ہوگیا۔ فیاض کی میت کے پاس بیٹھے دوسرے گھر والوں نے جب اسے ہلایا جلایا تو پتہ چلا کہ فیض بخش بھٹی چونکہ اپنے بیٹے کے اکیلا جانے پر پریشان تھا اور اسے اکیلا قبرکے حوالے نہیں کرنا چاہتا تھا ۔اسلئے وہ بھی اپنے بیٹے کے ساتھ ہی راہِ عدم کا مسافر بنکر اللہ کو پیارا ہوچکا تھا۔ گاؤں والوں نے دونوں باپ بیٹے کی نماز جنازہ بھی اکٹھے ادا کی اور پھر ساتھ ساتھ ہی قبروں میں دفنا دیا۔