November 16, 2026

*نماز پڑھنے کا مسنون طریقہ* اتوار 05 جنوری 2025 انجنیئر نذیر ملک سرگودھا

20241229_144806

*نماز پڑھنے کا مسنون طریقہ*

اتوار 05 جنوری 2025
انجنیئر نذیر ملک سرگودھا

مسئلہ نمبر 193
*قومہ کی مسنون دعا یہ ہے* حضرت رفاعہ بن رافع رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع سے سر اٹھایا تو فرمایا
*سمع الله لمن حمده*
جس نے اللہ کی تعریف کی اللہ تعالی نے سنی-

مقتدیوں میں سے ایک ادمی نے کہا
* *ربنا ولك الحمد، حمدًا كثيرًا طيبًا مُباركًا فيه*

ہمارے رب تعریف تیرے ہی لیے بے جو شرک سے پاک اور برکت والی ہے جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو پوچھا یہ کلمات کہنے والا کون تھا اس شخص نے عرض کیا میں تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے 30 سے زیادہ فرشتوں کو ان کلمات کا ثواب لکھنے میں سبقت حاصل کرتے دیکھا (اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

مسئلہ نمبر 194
*سجدہ سات اعضاء پر کرنا چاہیے*

مسئلہ نمبر 195
*سجدہ میں ناک زمین پر لگانا ضروری ہے*

مسئلہ نمبر 196
*نماز میں کپڑوں اور بالوں کا سمیٹنا یا سنوارنا منع ہے۔*

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے سات اعضاء پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا۔ پیشانی پر یہ کہتے ہوئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے ناک کی طرف اشارہ کیا دونوں ہاتھ دونوں گھٹنے دونوں پاؤں کی انگلیاں نیز اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے حکم دیا گیا ہے کہ ہم نماز میں کپڑوں اور بالوں کو نہ سمیٹیں۔( اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)

مسئلہ نمبر 197
*سجدہ پورے اطمینان سے کرنا چاہیے*

مسئلہ نمبر 198
*سجدے میں بازو زمین پر بچھانے نہیں چاہیے۔*

حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سجدہ اطمینان سے کرو اور تم میں سے کوئی بھی سجدے میں اپنے بازو کتے کی طرح نہ بچھائے ۔(اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔)

مسئلہ نمبر 199
*سجدہ میں کہنیا پیٹ سے علیحدہ اور کھول کر رکھنی چاہئیں*
حضرت میمونہ رضی اللہ تعالی عنہا کہتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تو بکری کا بچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں کے درمیان سے گزرنا چاہتا تھا گزر جاتا۔
( اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

مسئلہ نمبر 200
*سجدہ میں دونوں ہاتھ کندھوں کے برابر رہنے چاہیں*

مسئلہ نمبر201
*سجدہ میں دونوں ہاتھ پہلو سے الگ رہنے چاہیں*

حضرت ابو حمید رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ میں اپنی ناک اور پیشانی زمین کے ساتھ لگاتے اور اپنے ہاتھ اپنے پہلوؤں سے الگ رکھتے اور اپنے ہاتھ کندھوں کے برابر رکھتے۔( اسے ابو داؤد ترمذی نے روایت کیا ہے۔)

*الدعاء*
یا اللہ ہمیں محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرح نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرماء
* یا اللہ ہمارے قیام و صیام قبول فرماء.
* ہمارے رکوع قبول فرماء.
* ہمارے سجدے قبول فرماء.
* یا اللہ ہماری نمازیں قبول فرماء.

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333