*کرم میں حالات پھر خراب، امدادی سامان لےکر جانے والا قافلہ روک دیا گیا*
*کرم میں حالات پھر خراب، امدادی سامان لےکر جانے والا قافلہ روک دیا گیا*
*لوئر کرم میں فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید، ڈپٹی کمشنر زخمی، فورسز نے بگن کا محاصرہ کرلیا*
خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم ایجنسی میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہوئے، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈی سی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کرنے کے لیے بندوبست کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کرم کے لیے امدادی سامان لے کر جانے والا 75 ٹرکوں کا قافلہ ٹل کے قریب روک دیا گیا ہے، جبکہ ٹل اسکاؤٹس کے رضاکار بھی ٹرکوں کے ساتھ موجود ہیں۔
*کرم میں فائرنگ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، محسن نقوی*
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری قافلے پر حملہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ شرپسند عناصر نے فائرنگ کرکے امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی حرکت کی، انہوں نے ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود اور زخمی ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔
*ڈپٹی کمشنر کا زخمی ہونا انتظامیہ کی نااہلی ہے، گورنر خیبر پختونخوا*