November 16, 2026

رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ سامارو روڈ پبلک ہیلتھ کی ناہیلی یا کچھ اور ۔۔۔۔

IMG-20250103-WA0140

رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ

سامارو روڈ پبلک ہیلتھ کی ناہیلی یا کچھ اور ۔۔۔۔۔۔

2025 بھی اگیا مگر روڈ سامارو کی عوام کا پانی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا روڈ سامارو کی عوام گندا پانی پینے پر مجبور ہے اور مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے پبلک ہیلتھ کے افسران اور ٹھیکے داروں کی ملی بھگت سے دو سال میں کام مکمل نہ ہو سکا کام سست رفتاری کا شکار

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سال کے دوران چار دیواری کی بجائے تین دیواری کر کے کام روک دیا گیا ہے

لاکھوں روپے کے پائپ 7 ماہ سے دھوپ میں پڑے ناکارہ ہو گئے MAY 2024 میں نشاندہی کے بعد اج تک پائپ اسی جگہ موجود کافی پائپ ناکارہ ہونے کا انکشاف ناکارہ پائپ کو اب استعمال کیا جائے گا ؟؟

پبلک ہیلتھ اور ٹھیکے داروں نے اسسٹنٹ کمشنر کی بھی نہ سنی اسسٹنٹ کمشنر کے نوٹس کو ہوا میں اڑا دیا اس بات کو بھی چھ ماہ گزر گئے اج تک کام مکمل نہ ہو سکا اخر ایسا کب تک ہوگا ۔۔۔

شہری مطالبہ کر رہے ہیں روڈ سامارو واٹر سپلائی کی اسکیم کو مکمل کروائی جائے ملوث پبلک ہیلتھ کے افسران اور ٹھیکے دار کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور روڈ ساما رو تالابوں کی طرف مین روڈ کے راستے کو کلیئر کیا جائے اور اس راستے کو بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہو ۔۔۔۔۔