November 16, 2026

*نماز پڑھنے کا مسنون طریقہ* ( گزشتہ سے پیوستہ) جمعرات 02 جنوری 2025 انجنیئر نذیر ملک سرگودھا

20241229_144806

*نماز پڑھنے کا مسنون طریقہ*
( گزشتہ سے پیوستہ)

جمعرات 02 جنوری 2025
انجنیئر نذیر ملک سرگودھا

مسئلہ نمبر 178
*امام یا مفرد پہلی اور دوسری دونوں رکعتوں میں ایک ہی صورت تلاوت کر سکتا ہے*

حضرت معاذ بن عبداللہ جہنی رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں جہینہ خاندان کے ایک آدمی نے مجھے بتایا کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز فجر کی دو رکعتوں میں سورہ زلزال تلاوت فرماتے سنا ہے. راوی کہتا ہے معلوم نہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا سہوا کیا یا عمدا۔( اسے ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔)

مسئلہ نمبر 179
*اگر کسی آدمی کو قران مجید بالکل یاد نہ ہو تو اسے قرات کی جگہ لا الہ الا اللہ سبحان اللہ والحمدللہ اللہ اکبر پڑھنا چاہیے۔*

حضرت ابو اوفی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا” میں نماز میں قران مجید میں سےکچھ بھی پڑھنے کی طاقت نہیں رکھتا مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیجیے جو قران مجید کی جگہ کافی ہو ۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ قرات کی جگہ سبحان اللہ والحمدللہ لا الہ الا اللہ واللہ اکبر لاحول ولا قوۃ الا باللہ پڑھ لیا کرو”۔
( اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔)

مسئلہ نمبر 180
*قرآت کرتے ہوئے مختلف صورتوں میں سوالیہ آیات کے جواب دینا مسنون ہے۔*

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز میں سبح اسم ربک الاعلی( اپنے بلند مرتبہ رب کی پاکی بیان کرو )پڑھتے تو جواب میں سبحان ربی الاعلی (میرا بلند مرتبہ رب پاک ہے ۔)فرماتے۔
( اسے ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔)

حضرت موسی بن ابو عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی اپنے گھر میں نماز پڑھ رہا تھا جب اس نے اس ایت کی قرآت کی
الَیْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یُّحْیِﰯ الْمَوْتٰى(40)
(کیا اللہ اس بات پر قادر نہیں کہ مردوں کو زندہ کرے؟)
تو جواب میں خود ہی کہا
سبحانک بلی

ترجمہ: اے اللہ تو ہر عیب سے پاک ہے مردوں کو زندہ کیوں نہیں کر سکتا۔
لوگوں نے اس سے اس جواب کے بارے میں سوال کیا تو اس نے کہا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسے ہی سنا ہے (اسے ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔)

مسئلہ نمبر 181
*قرات کے دوران سجدہ تلاوت کی ایت آئے تو تلاوت کرنے اور سننے والوں کو سجدہ کرنا چاہیے۔*

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن پڑھتے ہوئے سجدہ کی آیت پر آتے تو سجدہ کرتے اور ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کرتے۔( اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)

مسئلہ نمبر 182
سجدہ تلاوت کی مسنون دعاء یہ ہے
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قیام الیل کے دوران جب سجدہ تلاوت کرتے تو فرماتے سجد وجهي للذي خلقَه، وشقَّ سمعه وبصره بحوله وقوَّته۔
“میرے چہرے نے اس ہستی کو سجدہ کیا جس نے اسے پیدا کیا اور اپنی طاقت اور قدرت سے اس میں کان اور آنکھیں بنائیں۔
(ابو داؤد، ترمزی ونسائی)

*وضاحت تلاوت کرنے والا سجدہ نہ کرے تو سننے والے کو بھی نہیں کرنا چاہیے۔*

مسئلہ نمبر 183
*سجدہ تلاوت واجب نہیں۔*

حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سورہ نجم تلاوت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ تلاوت نہیں کیا ۔(اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔)

مسئلہ نمبر 184
*رکوع میں جانے سے پہلے اور رکوع سے اٹھنے کے بعد تکبیر تحریمہ کی طرح دونوں ہاتھ کندھوں تک اٹھانا مسنون ہے اسے رفع یدین کہتے ہیں۔*

الدعاء
یا اللہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم جیسی نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرماء

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333