November 16, 2026

ٹھٹہ رپورٹ دعا نيوز عبدالعزيز شيخ پاکستان زندہ باد مومنٹ ضلع ٹھٹھہ کے چیئرمین سید الطاف حسین شاہ شیرازی وائس چیئرمین نواز علی عرف استاد بابو روشنانی جوئیٹ

IMG-20241226-WA0295

ٹھٹہ رپورٹ دعا نيوز عبدالعزيز شيخ

پاکستان زندہ باد مومنٹ ضلع ٹھٹھہ کے چیئرمین سید الطاف حسین شاہ شیرازی وائس چیئرمین نواز علی عرف استاد بابو روشنانی جوئیٹ سیکرٹری عبدالقادر میمن انفارمیشن سیکرٹری عبدالمنان ترین محمد ہاشم اور عبداللہ ترین صدر ٹھٹھہ بار کونسل کی نومنتخب باڈی سید اعجاز شاہ شکرالہی جنرل سیکرٹری صدام عباسی اور دیگر محمد علی عباسی عرفات قریشی کاشان شاہ اور شہباز میمن کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد مومنٹ کے ضلعی چیئرمین سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے نومنتخب باڈی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کی آخری امید عدالتیں اور وکلاء ہیں، غریبوں کو انصاف دلانے میں وکلا برادری کا اہم کردار ہے۔ جس باڈی کو منتخب کیا گیا ہے اس میں سید اعجاز شاہ شکلراہی جیسے سینئر وکیل ہیں جو ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔ چونکہ صدام عباسی ایک نوجوان لیڈر کے طور پر منتخب ہوئے ہیں، ہمیں ان سے بہتری کی امید ہے۔ ہم انہیں دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر سندھ کے ثقافتی اجرک کے۔ تحائف بھی پیش کیے گئے۔