ٹھٹھ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ٹھٹھہ میں سماجی تنظیم پیغام کی جانب سے آج عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سیاسی، سماجی اور
ٹھٹھ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
ٹھٹھہ میں سماجی تنظیم پیغام کی جانب سے آج عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی اور شہید بے نظیر کی سیاسی و سماجی خدمات پر روشنی ڈالی۔
تعزیتی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خدا بخش بھرانی، عوامی پریس کلب ٹھٹہ کے صدر بلاول سمون اور سماجی رہنما و سینئر صحافی رشید جاکھرو تھے۔ ان کے علاوہ تنظیم کی صدر زہرہ جاکرو، صحافی ممتاز علی سمون، شبیر مانجھند، محمد عمر سرائی، اور سماجی رہنما اسماعیل سمون، علی نواز سیال، میر خالد کیہر، کامریڈ زاہد جوکیو، راجہ میمن، مختیار جان چانڈیو،ریاض خاصخیلی، دودو مل مہیشوری، فاروق شیخ، مظہر علی جکہڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔
تقریب کے دوران مقررین نے اپنے خطابات میں محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو ایک بین الاقوامی رہنما تھیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ایک روشن مثال تھیں۔ ان کی عوام دوست پالیسیوں اور سیاسی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسی سیاست دان تھیں جنہوں نے ہمیشہ غریب عوام کی فلاح و بہبود، خوشحالی اور معاشی ترقی کے لیے جدوجہد کی۔
مقررین نے مزید کہا کہ آمریت کی حامی قوتوں اور عوام دشمن فاشسٹ قوتوں نے ملک عوامی لیڈر کو شہید کیا۔ ان کی شہادت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خدا بخش بھرانی نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے ملک کے عوام کو جمہوریت اور حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کا درس دیا۔ بلاول سمون نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو محترمہ کے سیاسی وژن سے سبق لینا چاہیے۔
میڈم زہرہ جاکھرو نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قیادت میں پاکستان بین الاقوامی سطح پر مضبوط ہونا شروع ہوا لیکن بدقسمتی سے فاشسٹ قوتوں نے ملک کو ترقی سے روکنے کے لیے ان کا قتل عام کیا۔
تقریب میں شہید بینظیر بھٹو کی زندگی اور جدوجہد پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور تقریب میں موجود تمام لوگوں نے محترمہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ پروگرام میں محترمہ کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے محترمہ کے پورٹریٹ کے سامنے شمع روشن کی گئی۔