اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل میں مقیم اسیران کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں، اسیران کو
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل میں مقیم اسیران کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں، اسیران کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے تشخیص، علاج معالجہ کی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے لیے پریزن ہیلتھ کونسل کے فنڈز بہترین انداز میں استعمال کیے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل کے ماہانہ اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، سپرٹینڈنٹ جیل کاشف رسول سمیت محکمہ ہیلتھ کے افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ جیل کے حکام اسیران کو طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں باہمی کوارڈینیشن کو فروغ دیں اور ہیلتھ کونسل کے فنڈز کو شفافیت سے موثر انداز میں استعمال کریں، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں اسیران کو صحت عامہ کی معیاری سہولیات اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات اسیران کا حق ہے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ڈسٹرکٹ جیل کی بیرکوں کا دورہ کرتے ہوئے مختلف امور کا جائزہ بھی لیا۔