ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرائس کنٹرول میکانزم پر
ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرائس کنٹرول میکانزم پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے متعلقہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا معائنہ کریں اور گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مشترکہ طور پر پرائس کنٹرول اقدامات کو مو¿ثر بنائیں۔یہ اقدامات عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے اور اشیائ ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں مختلف افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اپنی رپورٹس پیش کیں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یکم دسمبر سے ابتک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے کل 9183انسپکشنزکیں اور خلاف ورزی پر مختلف دوکانداروں کو مجموعی طور پر 21 لاکھ 38ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا اور 51 گرانفروشوں کو گرفتار کیا گیا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔