October 28, 2026

ہارون آباد افغان طالبان رجیم کی طرف سے پاکستان میں در

IMG-20261028-WA0135

ہارون آباد
افغان طالبان رجیم کی طرف سے پاکستان میں در اندازی اور بلا اشتعال شہری آبادیوں پر جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں افغانی دہشت گردی پر موٹر رجیم افغانی سرزمین ہمسایوں کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے میں بری طرح ناکام ہے بلکہ دہشت گردوں کو سہولت کاری فراہم کر رہی ہے طالبان رجیم کی جارحیت کے نتیجے میں شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور جس طرح پاکستانی سرحدوں کے محافظوں نے طالبان رجیم کو چوکیاں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کیا اور متعدد چوکیاں تباہ کیں سرحدوں کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
ان خیالات کا اظہار سابق ممبر پنجاب اسمبلی عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
عوامی لیڈر نے کہا پی ٹی آئی اپنی غلط پالیسیاں نامناسب طریقہ کار اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے اندرونی انتشار کا شکار ہے پی ٹی ائی نے اپنے دور حکومت میں عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات نہیں اٹھائے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے وطن عزیز کو آج بھی صحیح ٹریک پر لانے کے راستوں میں رکاوٹیں ہیں مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے دنیا پریشان ہے عالمی سطح پر مہنگائی میں شدید اضافہ ہوا جس کے نتائج پاکستان میں بھی ظاہر ہوئے
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا پنجاب حکومت نے ظالم کا ہاتھ روکنے اور مظلوم کا ساتھ دینے کے حوالے سے مثبت اقدامات اٹھائے ہیں محترمہ مریم نواز شریف مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہیں بالخصوص غریب عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں خواتین کو با اختیار بنانے معاشرے کے خصوصی افراد کے مسائل حل کرنے اور پنجاب کو کرپشن فری بنانے کے حوالے سے مثبت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ریونیو کے معاملات کو شفاف بنا کر عام عوام کے لیے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں