ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ سرکاری
ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ سرکاری سکولوں میں بچوں کے تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہے اور بھرپور اقدامات کررہی ہے ، طلباءو طالبات کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں سمیت دیگر بہترین سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقدہ ضلع کے سطح کے مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ یہ مقابلے محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کے اظہار خیال کی مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیے گئے تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور ان کے اندر چھپی صلاحیتوں کو ابھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کی تلقین کی۔تقریب میں طلبہ نے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جنہیں شرکائ نے بے حد سراہا۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجوکیشن عقیلہ انتخاب، ڈی ای او ایجوکیشن طاہر محمود، ڈپٹی ڈی ای او غلام مصطفی، منتظمین کی کاوشوں اور سکول کے عملے کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ طلبہ کی تعلیم و تربیت کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔