October 28, 2026

سکھر (بیورو رپورٹ سید۔ غیر حسین زیدی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری، سیکنڈری اینڈ ہائر

Screenshot_2026-10-28_152712.246

سکھر (بیورو رپورٹ سید۔ غیر حسین زیدی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری، سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری سکھر غلام مرتضیٰ شاہ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ (DEG) کا 39واں اجلاس ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن ریجن سکھر کے میٹنگ ہال میں منعقد ہوا
اجلاس میں ڈی ای او پرائمری سکھر آصف علی سولنگی، چیف مانیٹرنگ آفیسر محمد ثاقب، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آر ایس یو سکھر سید سجاد حسین شاہ، میڈم رخسانہ، میڈم رابعہ اور قاسم علی جلبانی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں غیر محفوظ اسکولوں کی نشاندہی، طلبہ کے تحفظ، اسکول مینجمنٹ کمیٹیوں کے بینک اکاؤنٹس، اسکول مخصوص بجٹ، طالبات کے وظائف اور اسکول کلسٹر کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
شرکاء نے تعلیمی سال 2026-27 میں طلبہ کے داخلوں میں اضافے، اسکولوں کی تعمیر و مرمت، بحالی کے ترقیاتی منصوبوں اور یونیسیف و ایس پی او کے اشتراک سے جاری ’’ایجوکیشن کین ناٹ ویٹ‘‘ منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں ضلع سکھر کے تعلیمی نظام کی بہتری، طلبہ کے تحفظ اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔