رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی موٹر سائیکل سنیچنگ گینگ برسٹ موٹر سائیکل سنیچنگ کی واردات میں مطلوب 2 ایکٹو کرمنلز گرفتار، چھینی گئی 125 بائیک برآمد مقدمہ درج
رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی
موٹر سائیکل سنیچنگ گینگ برسٹ
موٹر سائیکل سنیچنگ کی واردات میں مطلوب 2 ایکٹو کرمنلز گرفتار، چھینی گئی 125 بائیک برآمد مقدمہ درج
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
تفصیلات کے مطابق مورخہ 9 ڈسمبر 2024 کو شام کے وقت بائی پاس مکلی سوزوکی شوروم کے قریب 2 ملزمان نے اسلحے کے بناپر سیتا رام کولھی سے 125 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ مکلی پر مدعی سیتارام کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا
ایس ایس پی ٹھٹہ کے سخت احکامات پر ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپیکٹر اشفاق منگی بمعہ اسٹاف نے دوران تفتیش خفیہ اطلاع ملنے پر عیدگاہ لنک روڈ مکلی پر کامیاب کارروائی کرکے موٹر سائیکل سنیچنگ کی واردات میں ملوث 2 ایکٹو کرمنلز علی نواز ولد بلاول کھوسو اور فیصل ولد خالد آتھو کو گرفتار کرلیا
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے مدعی سیتارام کولھی سے چھینی گئی 125 موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے
دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے ٹھٹہ اور مکلی کی حدود میں موٹر سائیکل سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے
مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے تفتیش جاری ہے