*حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلیے سول نافرمانی کا اعلان واپس لینے کی شرط رکھ دی*
*حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلیے سول نافرمانی کا اعلان واپس لینے کی شرط رکھ دی*
*سول نافرمانی کی تلوار لٹکا کر مذاکرات نہیں ہوسکتے، بات چیت کیلیے تیار ہیں، پی ٹی آئی پرانی روش ترک کرے، حکومتی اراکین*
*اسلام آباد:*
_حکومتی اراکین اور ن لیگ کے سینئر رہنماؤں نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی مشروط رضامندی ظاہر کرتے ہوئے سول نافرمانی کا اعلان واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔_
_وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب ہم نے مذاکرات کی پیش کش کی تو پی ٹی آئی نے جواب میں کہا کہ حکومت کی کوئی اوقات نہیں، سیاسی جماعت سے رابطے کا مطلب مذاکرات نہیں تاہم ایک میز پر بیٹھ کر ہی بات چیت سے حل نکالا جاسکتا ہے۔_