October 28, 2026

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو*

20241212_165831

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو*

اخبار میں چھپی خبروں سے ایسا تاثر مل رہا ہے باہر دوستانہ ماحول چل رہا ہے، خبروں سے پتہ لگ رہا ہے
جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، میں اپنی لیڈر شپ کے رویے پر حیران ہوں

قیادت پر عدم اعتماد نہیں کررہا لیکن حیرانی ہے باہر سب خوشی خوشی رہ رہے ہیں۔مجھے معلومات ملی ہیں باہر سب گڈی گڈی چل رہا ہے

پانچ دسمبر کو اے ٹی سی سماعت کے دوران کارکنوں نے بتایا گولیاں چلی اور لاشیں گری، ڈی چوک اتنا بڑا سانحہ ہے لوگ صدیوں تک نہیں بھولیں گے،

مجھے توقع تھے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں زور سے اٹھایا جائے گا، مجھے عمر ایوب نے کنفرم کیا اسکا بیان بھی ہے ہمارے 2 سو لوگ لاپتہ ہیں

میں نے پارٹی کو بتایا ہے جو لوگ لاپتہ ہیں انکی تصویریں سوشل میڈیا پر ڈالیں، عینی شاہدین نے گولیاں چلتے لوگوں کو گرتے خود دیکھا، ڈی چوک میں لائٹس بند کرکے آپریشن کلین اپ کیا گیا

ہمارے مطالبات بہت سیدھے ہیں جوڈیشل کمیشن بنائیں لوگوں کو رہا کریں، ہمیں آخری اسٹیج پر دھکیلا گیا ہمارے لوگوں کو ابھی تک نو مئی میں گرفتار کررہے ہیں، میرے خلاف ایک کیس ختم ہوتا ہے دوسرا شروع ہوتا اس پر سخت ردعمل دینا چاہیئے