October 28, 2026

رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ قائد اعظم محمد علی جناح ایک عظیم لیڈر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مخدوم ابوالحسن ٹھٹوی مکلی، اسکول اسمبلی میں قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت اور انکے کارناموں

20241212_165831

رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ قائد اعظم محمد علی جناح ایک عظیم لیڈر
گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مخدوم ابوالحسن ٹھٹوی مکلی، اسکول اسمبلی میں قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت اور انکے کارناموں پر اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے روشنی ڈالی۔ اسکول کے سینئر استاد معروف شاعر، ادیب اور پبلیشر عبدالحمید مہرانوی، سلمان جاکھرو، تنزیل احمد صدیقی، وقاص علی پلیجو، علی اصغر بروہی اور پروگرام انچارج قلمکار محمد صفدر ٹھٹوی نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہ قائد اعظمؒ محمد علی جناح سحر انگیز شخصیت کے مالک تھے۔ وہ زندگی کے کسی بھی معیار کے حوالے سے ایک اہم شخصیت تھے، ان کی کثیرالجہت خصوصیات کی حامل شخصیت نے زندگی کے کئی شعبوں میں بہت سی کامیابیاں سمیٹیں۔
قائد اعظم برِصغیر کے ایک بڑے قانون دان، ہندو مسلم اتحاد کے سفیر،آئین پسندی کا رجحان رکھنے والے، ایک ممتاز پارلیمانی لیڈر،اعلیٰ ترین سیاستدان، ایک ناقابل شکست حریت پسند سپاہی، متحرک مسلمان رہنما، سیاسی حکمت عملی جیسے اوصاف کی درخشاں مثال اور اپنے عہد کےعظیم قوم سازوں میں سب سے ممتاز رہنما تھے۔ قائد اعظم کی علمیت، قابلیت اور صلاحیت تمام حیثیتوں میں ہمارے سامنے موجود ہے۔ اسکول کے طلبہ رضوان علی بروہی، علی احمد شیخ اور آیان احمد شیخ نے قائد اعظم کی سیاسی بسیرت اور انکی قائدانہ صلاحیتوں پر چارٹس کے ساتھ معلومات فراہم کی۔