جیکسن تھانہ میں مجسٹریٹ کے چھاپہ کا معاملہ۔ حیدر ولی ولد شیر اکبر نامی شخص کو گزشتہ روز 1215 بجے مسان چوک کیماڑی منشیات کے اڈے کے قریب سے زیر دفعہ 54 ض ف کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔
جیکسن تھانہ میں مجسٹریٹ کے چھاپہ کا معاملہ۔
حیدر ولی ولد شیر اکبر نامی شخص کو گزشتہ روز 1215 بجے مسان چوک کیماڑی منشیات کے اڈے کے قریب سے زیر دفعہ 54 ض ف کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔
شک کی بنیاد پر حراست میں لئے گئے مذکورہ شخص کو انٹروگیشن کے بعد قانون کے مطابق 24 گھنٹے کے اندر گزشتہ روز 1730 بجے رہا کردیا گیا تھا۔
آج مجسٹریٹ صاحب کے چھاپہ سے چند منٹ قبل حیدر ولی خود تھانہ آیا تھا، حراست میں نہیں تھا۔
حیدر ولی کو cctv فوٹیج میں تھانہ آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
حیدر ولی کو حراست میں لینے اور رہا کرنے کی تمام کاروائی (روزنامچہ انٹریز) مجسٹریٹ صاحب کو فراہم بھی کی گئیں۔
ملزم کا تعلق منشیات فروش گھرانے سے ہے اور ملزم کو منشیات کے اڈے کے قریب سے شک کی بناء پر حراست میں لیا گیا تھا اور انٹروگیشن کے بعد رہا کیا گیا۔
حیدر ولی کا بھائی بنام خان ولی ولد شیر اکبر مورخہ 18 نومبر 2024 کو 1100 گرام چرس سمیت گرفتار ہوا تھا جسکا مقدمہ 389/24 بجرم دفعہ 9(i)3C تھانہ جیکسن میں درج ہے۔
گرفتار ملزم خان ولی کے اہلخانہ نے مورخہ 23 نومبر 2024 کو پولیس کے خلاف جھوٹ پر مبنی پٹیشن بھی دائر کی تھی جوکہ معزز عدالت نے ڈسمس کردی تھی۔
ملزمان نے جان بوجھ کر پولیس کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنانے کے لئے منصوبہ بندی کے تحت جوڈیشنری و میڈیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔