خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ ایون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے . مرکزی انجمن تاجران میلسی اورمیڈیانمائندگان میلسی کی ضلعی دفتر انجمن تاجران کی میلسی تحصیل کی فلاح و بہبود کیلئے مشترکہ میٹنگ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ ایون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے . مرکزی انجمن تاجران میلسی اورمیڈیانمائندگان میلسی کی ضلعی دفتر انجمن تاجران کی میلسی تحصیل کی فلاح و بہبود کیلئے مشترکہ میٹنگ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران میلسی وضلع کے صدرشیخ محمد نے انجمن تاجران میلسی کے نمائندوں اورمیڈیانمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میڈیامعاشرے کی آنکھ ہے اوریہ ملک پاکستان کاچوتھاستون بھی ہے انکی معاونت کے بغیر مسائل کے حل کی نشاندہی ناممکن ہے اب وقت ہے کہ ہمیں سرجوڑکرمیلسی کی آوازبنناہوگابورے والااور وہاڑی ترقی کے لحاظ سے ہماری تحصیل میلسی سے کافی آگے ہیں ہمیں میلسی کے ترقیاتی کاموں اور میلسی کے مسائل کے حل کیلئے اکٹھے ہوناہوگاانہوں نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد جٹ کی میلسی میں تعیناتی کے وقت تعارفی ملاقات ہوئی تواس وقت ہم نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد جٹ کو میلسی کے رکے ترقیاتی کاموں اور میلسی کے مسائل پر نشاندہی کی جس پر انہوں نے ہمیں کہاکہ آپ مجھے مسائل اورانکاحل لکھ کردیں میری پوری کوشش ہوگی کہ میں اپنی تعیناتی کے دوران ان مسائل کو حل کروگامرکزی صدر انجمن تاجران شیخ محمد سلیم نے مزید کہاکہ ہم نے سٹی پریس کلب رجسٹرڈعیدگاہ روڈمیلسی اور تاجران کی مشترکہ کاوش سے میلسی تحصیل کے مسائل اور انکے حل پرایک فائل بنائی جس میں شہرکے مسائل اورانکاتفصیلی حل لکھااوراسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد جٹ اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی و سابق ایم این اے میلسی سعید خان منیس کوبھی یہ فائل دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد جٹ نے ورک شروع کر دیا ہے میلسی شہرکے کافی مسائل حل ہونا شروع ہوچکے ہیں جس پر میں اور میری پوری ٹیم انجمن تاجران میلسی اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد جٹ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ بقیہ مسائل کے حل پر بھی کام جاری رہے گا اس موقع پر ڈائریکٹر سپیئرز کالج نمائندہ پبلک نیوز چینل میاں ندیم ممتاز نے کہاکہ میلسی شہرمیں تجاوزات کاخاتمہ وقت کی ضرورت ہے کیونکہ تجاوزات ٹریفک کی روانگی کو متاثر کرنے کاسبب بنتی ہے بلال نظامی نے کہاکہ میلسی شہرمیں پارکوں کی حالت خستہ حال ہے انکی مینٹینش کی جائے میاں محمد جاوید عزیز نے کہاکہ میلسی شہرکے سرکاری دفاتر میں جس سیٹ پرملازمین تعینات ہیں انہیں اپنی سیٹ پرکام کرنے پرپابند کیاجائے اس موقع پر انجمن تاجران میلسی سے مرکزی انجمن تاجران میلسی وضلع کے صدرشیخ محمد سلیم ،حاجی محمد اسلم نائب صدر جنوبی پنجاب ،عبدالرزاق بھٹہ صدرسینٹری وہاڑویئرمیلسی،حافظ ممتاز راں صدرغلہ منڈی میلسی ،شیخ امجد انصاری صدرسرافہ ایسوسی ایشن میلسی ،چوہدری محمد زاہد جاویدجنرل سیکرٹری ضلع وہاڑی،میڈیانمائندگان سے میاں بلال نظامی ،میاں محمد جاوید عزیز ،احسن الطاف صدیقی ،میاں ندیم ممتاز ڈائریکٹر سپیئرز کالج میلسی ،چوہدری عامر محمود ،چوہدری شفیق،شاہد پردیسی ،چوہدری صمد،میاں عزیز،شیخ محمد حسنین ،مہرراشد منظوراوردیگربھی موجودتھے