October 28, 2026

سکھر(بیورو چیف ۔۔ سید نصیر حسین زیدی۔۔۔ دعا ان لاہین نیوز پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت جام ہاوس پنوعاقل میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کی 27 دسمبر 17ویں برسی کے حوالے سے پی پی پی سکھر ڈویژن کا اجلاس ہوا ۔۔

20241212_165451

سکھر(بیورو چیف ۔۔
سید نصیر حسین زیدی۔۔۔
دعا ان لاہین نیوز
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت جام ہاوس پنوعاقل میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کی 27 دسمبر 17ویں برسی کے حوالے سے پی پی پی سکھر ڈویژن کا اجلاس ہوا ۔۔
اجلاس کی میزبانی صوبائی وزیر جام اکرام اللہ خان دهاریجو نے کی ۔۔
اجلاس میں شرکت سید بچل شاھ پی پی پی سکھر ڈویژن صدر • سردار بنگل خان مھر ضلع گھوٹکی کاؤنسل چیئرمین
* ارسلان اسلام شیخ مئیر ضلع سکھر ۔
• میر بابر علی خان لونڈ پی پی پی ضلع گھوٹکی صدر وا ضلع گھوٹکی کاؤنسل وائس چیئرمین ۔ • نواب خان وساڻ صدر پی پی پی ضلع خیرپور ۔ • سکندر علی لاکو پی پی پی ضلع گھوٹکی جنرل سیکریٹری ۔
• میر حمزہ خان سندرانی صدر تعلقہ گھوٹکی ۔ • میاں عبدالقوی انڈھر صدر تعلقہ پنوعاقل ۔ ضلع سکھر ، ضلع گھوٹکی ، ضلع خیرپور کے تمام عہدیداران ، تینوں اضلاع کے تمام تعلقہ , سٹی کے صدور, جنرل سیکریٹری ۔ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ، سپاف ، لیڈیز ونگ، مینارٹی ونگ ضلع وا تعلقہ ، سٹی کے عہدیداران ۔ پورے ڈویژن کی تمام یونین کونسل کے چیئرمین وا وائس ، پارٹی عہدیداران ، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کاؤنسلر اور پیپلز پارٹی کے ورکروں جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
سکھر ڈویژن کے اجلاس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے ڈویژنل اجلاس میں بھرپور انداز میں خراج عقیدت , تجاویز اور حکمت عملی پر غور ؤ ویچار کیا گیا.
• سکھر ڈویژن کے اجلاس میں پارٹی رکن وا عہدیداران نے نثار احمد کھوڑو کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے اپنی سفارشات اور تجاویز پیش کیں.
اس موقع پر نثار احمد کھوڑو نے اجلاس میں پارٹی عہدیداران سے خصوصی خطاب بھی کیا.
اور پارٹی رکن ، ضلع صدر ، سٹی صدور ، ذیلی ونگز کے صدرو نے اجلاس میں خطاب کیا ۔ نثار احمد کھوڑو نے 2007 اور 2024 ناقابلِ فراموش یادوں کو تازہ کرتے ہوئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی ساتھ ہونے والے واقعات کا ذکر کیا.
پی پی پی سکھر ڈویژن کے اجلاس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو , شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر شہداء کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا فاتحہ کی گئی
پارٹی عہدیداران ورکرز کارکنان جیالوں اور عوام کے لئے مکمل ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کا خاص بندوبست کیا جائے گا.
پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران نے عزم کا اعادہ ظاہر کرتے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرنے اور شہداء کی مزارات پر حاضری کو یقینی بنانے کیلئے ضلع صدرو کی قیادت میں 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش بھٹو روانہ ہوں گے انشاءاللہ.اس موقع پر پی پی پی سکھر ڈویژن کے تمام عہدیداران ، ورکروں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا.۔