ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو بجلی تقسیم کے نظام کو جدید بنانے کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دیدی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو بجلی تقسیم کے نظام کو جدید بنانے کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دیدی
لیسکو، میپکو اور سیپکو کے انفرا اسٹرکچر میں بہتری لائی جائے گی
گرڈ سے قابل بھروسہ بجلی کی فراہمی سے کاروباروں کو بڑی سہولت حاصل ہوگی
بجلی کے ترسیلی نقصانات کم کرنے اور انفرا اسٹرکچر بہتر بنانے میں مدد ملے گی
منصوبے کے تحت 3 لاکھ 32 ہزار ایڈوانس میٹر لگائے جائیں گے جس سے ڈسکوز کو اصل وقت میں بجلی کے استعمال اور گرڈ کارکردگی کا ڈیٹا میسر ہوگا
منصوبے سے تینوں ڈسکوز کی آن لائن ٹرانسفارمر مانیٹرنگ کی جاسکے گی
قرض سے سیپکو کے چار 66 کلو واٹ گرڈ اسٹیشنز کو 132کلو واٹ پر منتقل کیا جائے گا
لیسکو میں 25 گرڈ اسٹیشنز کو جدید بنایا جائے گا