October 28, 2026

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ظہور حسین ،سی ای او

20241209_165410

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ظہور حسین ،سی ای او (ایجوکیشن) سی ای او ( ہیلتھ) اور متعلقہ محکموں کے افسران نےشرکت کی ، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے قطرے پلائے جائیں – بہاولنگر میں پولیو مہم 16 سے 20 دسمبر تک جاری رہے گی،
اس میٹنگ میں پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہر بچے تک پولیو ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ تاکہ اس موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے -ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ والدین پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دیں اور حفاظتی ویکسین پلوا ئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین سے ہم بچوں کو پولیو سے بچا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی، والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلوائیں-