October 28, 2026

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت شوگر کین کرشنگ سیزن بارے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر نعمان احمد ، اسسٹنٹ کمشنر چیستان

20241209_165410

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت شوگر کین کرشنگ سیزن بارے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر نعمان احمد ، اسسٹنٹ کمشنر چیستان ،ایڈ منسٹریٹو آفیسر ، ڈی او انڈسٹریز ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ، کاشتکار تنظیموں کے نمائندگان سمیت ضلع کی تمام شوگر ملز کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کماد کرشنگ سیزن 2024/25کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے شوگر ملز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ضلع کے شوگر ملز مالکان کی جانب سے از خود کاشتکاروں کو کماد کا فی من نرخ400روپے اعلان کیا گیا ہے جس پر شوگر ملز انتظامیہ عملدرآمد کو یقینی بنائے اور تمام منظور شدہ ورائٹی کو ایک ہی نرخ پر خرید کرے۔انہوں نے کاشتکاروں کی نشاندہی پر کماد کے مٹھاس کم کا اعتراض لگا کر نرخ میں کمی کرنے والی شوگر ملز انتظامیہ کوہدایت کی کہ کوئی شوگر ملز از خود منظور شدہ ورائٹی کی مٹھاس کو کم قرار دے کر نرخ میں کٹوتی کرنے یا کماد کی لیبارٹری کرنے کی مجاز نہیں،خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شوگر ملز انتظامیہ شتکاروں کو بروقت ادائیگی یقینی بنائے جبکہ کاشتکارشوگر ملز کو صاف ستھرا کماد فراہم کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہا جا سکے۔انہوں نے ڈی او انڈسٹریز کو تمام شوگر ملز کے کنڈے چیک کرنے اور شوگر سیزن کے دوران کماد کے نرخ اور وزن کی سختی سے مانیٹرنگ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کرشنگ سیزن کے دوران ضلعی و تحصیل سطح پر شکایات سیل 24گھنٹے کام کریں گے جبکہ تمام شوگر ملز کے اندر بھی ضلعی انتظامیہ کے شکایات سیل فعال رہیں گے جہاں پر موجود افسران کاشتکاروں کی جانب سے موصول شکایات کا فوری ازالہ کریں گے۔انہوں نے واضح ہدایت کی کہ تمام مانیٹرنگ افسران خلاف ورزی کی صورت میں فوری مقدمات درج کرائیں گے علاوہ ازیں شوگر ملز انتظامیہ کماد لیکر آنے والے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے انتظامات کو بھی یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ شوگر سیزن کے دوران ٹریفک کے بہا ؤکو برقرا ررکھنے کے لئے ٹریفک پولیس اور موٹر وئے پولیس خدمات سر انجام دے گی جبکہ سیکرٹری آر ٹی اے اوور لوڈنگ کا خاص خیال رکھیں گے جبکہ تمام کاشتکار اپنا کماد کو صیح ڈائریکشن پر ٹرالیوں میں لوڈ او رایکسل لوڈ منیجمنٹ کی پابندی کریں۔علاوہ ازیں رات کے وقت شوگر ملز لیجاتے ہوئے کماد کی ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز یا چائنہ لائٹس کا استعمال کریں گے تاکہ پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کو کماد کی ٹرالی شناخت کرنے میں مشکل پیش نہ آئے۔