October 28, 2026

رورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطان پور میں جاری تعمیراتی کام کےدوران پرانا مٹیریل و قیمتی سامان غائب.

IMG-20241211-WA0054

رورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطان پور میں جاری تعمیراتی کام کےدوران پرانا مٹیریل و قیمتی سامان غائب.
شہری نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی اور سی ای او ہیلتھ وہاڑی کو کاروائی کیلئے درخواست دیدی۔

میلسی (محمدمختارسولگی) میلسی کے نواحی علاقہ چک نمبر 200 کے رہائیشی زاہد حسین ولد علی احمد ارائیں نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی اور سی ای او وہاڑی کو درخواست گزاری ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطان پور کی مرمت کیلئے حکومتِ پنجاب نے ,5 کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کی ہے۔ دوران مرمت ہسپتال کی عمارت سے نکلنے والا قیمتی سامان واپڈا موٹی کیبل، ٹائلیں، ٹسو،لوہے کی ونڈوز، جالیاں اور الماریاں وغیرہ ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر نے ٹھیکیدار کیساتھ ملکر فروخت کردیا جسکی مالیت ایک کروڑ سے بھی زیادہ بنتی ہے۔ اسکے علاوہ مذکورہ سینئر ڈاکٹر اپنے رشتہ داروں کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے ہسپتال میں میسر ادویات مریضوں کو دینے کی بجائے خورد برد کرلیتا ہے۔ ڈاکٹر اور ٹھیکیدار ملکر حکومت کا کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان کرچکے ہیں اسلئے انکے خلاف کاروائی کی جائے۔