October 28, 2026

بہاولنگر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کو پنجاب بھر میں کارکردگی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔جانے پر مختلف

20241209_165410

بہاولنگر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کو پنجاب بھر میں کارکردگی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔جانے پر مختلف تنظیموں سیاسی سماجی شخصیات کی طرف سے مبارکباد کے سلسلے جاری ہیں چشتیاں یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا محمد انوار نائب صدر فہد منیرجنرل سیکرٹری کاشف ملک۔فنانس سیکرٹری رانا افتخار۔جوائنٹ سیکرٹری رانا ارشد شہکی سمیت تمام عہدیدران نے ذوالفقار احمد بھون کی انتھک محنت،اور عوامی خدمات کے لیے ان کی لگن کو سراہا۔

ضلع بہاول نگر کے سماجی و شہری حلقوں نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر کی محنت اور قائدانہ صلاحیتوں کو چشتیاں یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سراہنے پر بھرپور مبارکباد پیش کی۔ ان کی اس کامیابی نے نہ صرف بہاول نگر بلکہ پورے پنجاب میں سرکاری اداروں کی بہتر کارکردگی کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔ سی یو جے کے صدر رانا محمد انوار کا کہنا تھا کے یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ذوالفقار احمد بھون اور ان کی ٹیم نے عوامی خدمت کو اپنا مقصد بنا کر کام کیا ہے اسی وجہ سے پنجاب بھر میں سب سے نمایاں رہے ہیں۔دعا ہے کہ وہ اسی جذبے اور عزم کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور عوام کی خدمت کرتے رہیں۔آخر میں چشتیاں یونین آف جرنلسٹس کی تمام ٹیم نے ڈپٹی کمشنر کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔