میلسی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری۔ میلسی (محمدمختارسولگی) میلسی شہر میں عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر / بلدیہ انچارج میلسی خلیل احمد پڑھیار کی ہدایات پر فوکل پرسن میونسپل کمیٹی ملک راشد معروف ارائیں
میلسی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری۔
میلسی (محمدمختارسولگی) میلسی شہر میں عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر / بلدیہ انچارج میلسی خلیل احمد پڑھیار کی ہدایات پر فوکل پرسن میونسپل کمیٹی ملک راشد معروف ارائیں کی قیادت میں سرکلرروڑ پر واقع قبرستان پر قائم کی گئیں تجاوزات کےخلاف دوسری مرتبہ آپریشن کیا گیا۔ موجود ناجائز تجاوزات کو ہٹادیا گیا۔ واضح رہے صرف دو روز قبل بھی سر کلر روڈ پر واقع قبرستان کی حدود میں قائم ناجائز تجاوزا کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ناجائز تجاوزات مافیا سیاسی وڈیروں کی پشت پناہی کی وجہ سے شہر بھر میں ناجائز تجاوزات قائیم کیے ہوئے ہے۔ جب آپریش ہوتا ہے تو وقتی طور پر ادھر ادھر ہوجاتے ہیں اور اگلے ہی دن دوبارہ قابض ہوجاتے ہیں۔
فوکل پرسن میونسپل کمیٹی ملک راشد معروف ارائیں کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی واسسٹنٹ کمشنر میلسی کی ہدایات پر جائز تجاوزات کے خلاف کاروئیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات قائم کرنیوالوں کو وارننگ دیدی ہے۔ اگر انہوں نے دوبارہ تجاوزات قائم کیں تو انکے خلاف سخت قانونی کاراوائی کی جائے گی۔