October 28, 2026

سکھر ڈسٹر۔کٹ رپوٹر۔ ۔ اشفاق کھوسو۔۔۔۔ دعا ان لاہین نیوز او سی سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں خیرپور میڈیکل کالج کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس

20241210_200015

سکھر ڈسٹر۔کٹ رپوٹر۔ ۔
اشفاق کھوسو۔۔۔۔
دعا ان لاہین نیوز
او سی

سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں خیرپور میڈیکل کالج کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں صوبائی سیکریٹری صحت کا نمائندہ، پرنسپل اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت 18 دسمبر 2024 تک ملتوی کر دی۔ کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ کے جسٹس محمد سلیم جیسر اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل آئینی بینچ کے روبرو ہوئی،
خیرپور میڈیکل کالج کے 32 ملازمین جن میں واحد علی بھٹو، مختیار، راشد، معشوق سمیت دیگر نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا کہ ان کی تقرری کے باوجود میڈیکل کالج انتظامیہ نے انہیں مستقل نہیں کیا، جس کی وجہ سے ان کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے، درخواست گزاروں کے وکیل نیاز خاصخیلی نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے 8 اگست 2023 کو حکم دیا تھا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ یکم نومبر 2024 کو توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری صحت نے عدالت سے مہلت مانگی تھی، لیکن تاحال عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ حکم امتناعی کے باوجود ملازمین کی تصدیق نہ کرنا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، جس کی وجہ سے متاثرین کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے، دوران سماعت عدالت نے فریقین کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد کہا کہ درخواست گزاروں کی تقرریوں سے متعلق پابندی اور دیگر قانونی پیچیدگیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے رپورٹ تیار کی جائے اور 18 دسمبر کو عدالت میں پیش کی جائے۔