October 28, 2026

سکھر ڈسٹرکٹ رپوٹر۔ ۔ اشفاق کھوسو۔۔۔دعا آن لاین نیوز سکھر: تاجر سپریم کونسل کے کوآرڈینیٹر اور سکھر بلڈر ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری عمران بندھانی نے میونسپل حکام کی جانب سے

IMG-20241210-WA0781

سکھر
ڈسٹرکٹ رپوٹر۔ ۔
اشفاق کھوسو۔۔۔دعا آن لاین نیوز
سکھر: تاجر سپریم کونسل کے کوآرڈینیٹر اور سکھر بلڈر ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری عمران بندھانی نے میونسپل حکام کی جانب سے ٹریڈ لائسنس فیس کے نفاذ کو تاجروں پر ظلم قرار دیتے ہوئے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات پہلے ہی تاجروں کے لیے سازگار نہیں ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کاروباری مشکلات کے باعث تاجر برادری مشکلات کا شکار ہے، ایسے میں نئے ٹیکسز اور اضافی فیسوں کا نفاذ تاجروں کو مزید پریشان کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا عمران بندھانی نے خبردار کیا کہ بڑھتے ہوئے ٹیکسز اور فیسوں کا اثر نہ صرف تاجروں پر پڑے گا بلکہ یہ عوام پر بھی مہنگائی کی صورت میں منتقل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری پہلے ہی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، اور ایسے اقدامات ان کے کاروبار کو مزید نقصان پہنچائیں گے، تاجر رہنما نے حکومت اور میونسپل حکام سے اپیل کی کہ تاجروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریڈ لائسنس فیس کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور تاجر برادری کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کے مسائل حل کیے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔