October 28, 2026

سکھر بیورو چیف ۔ سید نصیر حسین۔ زیدی ۔۔ سکھر: قومی احتساب بیورو کی جانب سے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر آئی بی اے یونیورسٹی میں منعقد آگہی سیمنار

IMG-20241210-WA0900

سکھر بیورو چیف ۔
سید نصیر حسین۔ زیدی ۔۔
سکھر: قومی احتساب بیورو کی جانب سے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر آئی بی اے یونیورسٹی میں منعقد آگہی سیمنار

قومی احتساب بیورو کی جانب سے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر آئی بی اے یونیورسٹی میں منعقد آگہی سیمنار منعقد ہوا۔احتساب عدالت کے جسٹس سید عبدالارشید شاہ نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن اداروں کی جڑیں کمزور کر دیتی ہے جو اقتصادی ترقی کو نقصان پہنچاتی ہے، بدعنوانی کا سبب مضبوط اداروں کا فقدان ہے، بدعنوانی کا ہومیو پیتھک سے علاج ممکن نہیں اس کے لئے سرجری ہونی چاہیئے ، جب تک سزا اور جزا کا نظام نہیں ہوگا معاشرے نہیں سدھرے گا۔

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر ریجن فیاض احمد قریشی نے کہا ہے کہ لوگ سوتے ہیں کہ قانون میں ترمیم کے بعد نیب 50 کروڑ سے اوپر کارروائی کر سکتی ہے ، اس کے نیچے کی رقم شاید ان کے لیے حلال ہوگئی ہے ایسا بلکل بھی نہیں ، ایسی بات نہیں ، قومی احتساب بیورو اپنا کام کر رہی ہے۔

سینئر ڈائریکٹر قومی احتساب بیورو سکھر محمد رفیق میمن نے کہا کہ 9 دسمبر کا دن بڑی اہمیت کا حامل دن ہے ، آج پاکستان کرپشن انڈیکس میں 180 ممالک میں 133 نمبر پر ہے ، پاکستان کا پاسپورٹ 107 نمبر پر ہے ، جو کہ بہت ہی تشویشناک امر ہے ، بدعنوانی کی وجہ سے ہمارا عظیم ملک دن بدن تنزلی کی طرف جا رہا ہے، بدعنوانی کا نئی نسل کے بغیر خاتمہ نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے گذشتہ 8 سال سے زائد عرصے سے ہم انسداد بدعنوانی کا عالمی دن مناتے ہیں اور کچھ عزم کرتے ہیں ، قومی احتساب بیورو کے افسران نے ملک کے وسیع تر مفاد میں جو محنت کی اور اقدامات کیے ہیں، وہ قابل تعریف ہے ، سندھ حکومت قومی احتساب بیورو کے ساتھ غیر مشروط طور پر ہر فورم پر ساتھ کھڑی ہے ، سندھ حکومت کرپشن کے مرض کے خلاف جدوجہد میں قومی احتساب بیورو کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔

 انگریزی میں ثانیہ وحید پہلی، عائشہ عابد دوسری جبکہ سلمہ اور ناصر سومرو نے تیسری پوزیشن لی۔ اردو میں آمنہ پہلی، نمرہ عزیز دوسری جبکہ بلال ممتاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سندھی میں فضل الرحمن پہلی، شاہستہ دوسری اور کنول کھوسو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر پوزیشن تقاریر مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ ، بہترین کارکردگی پیش کرنے والے نیب افسران سمیت مختلف محکموں کے سرٹیفکیٹس اور شیلڈز دی گئیں۔