سکھر (بیورو رپورٹ۔۔۔ سید نصیر حسین زیدی ۔۔ سول سوسائٹی نے ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی حمایت میں ریلی نکالی اور سکھر پریس کلب کے سامنے ایس ایس پی سکھر کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ریلی کی قیادت کرنے
سکھر (بیورو رپورٹ۔۔۔
سید نصیر حسین زیدی ۔۔
سول سوسائٹی نے ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی حمایت میں ریلی نکالی اور سکھر پریس کلب کے سامنے ایس ایس پی سکھر کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ریلی کی قیادت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ ایک بہادر آفیسر ہیں جنہوں نے ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کاروائیاں کر کے سکھر میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پایا جس پر سکھر کی عوام اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اس عمل کو خوش آئند قرار دیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کا ساتھ دینے والے کچھ عناصر ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کے خلاف واویلا مچا رہے ہیں اس عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔