ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ ). حکومت پنجاب طلبا کی تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت کے حوالے سے بھی سرگرم ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرمحمد نعیم
ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ ). حکومت پنجاب طلبا کی تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت کے حوالے سے بھی سرگرم ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرمحمد نعیم سندھو کی زیر صدارت طلبا کی اخلاقی تربیت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پیر محل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایچ آر اینڈ کوارڈینیشن صدف ارشاد سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو نے کہا کہ طلبا کی تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت بھی بہت ضروری ہے۔ محنت ہی وہ واحد راستہ ہے جو کامیابی کی بلندیوں تک لے جاتا ہے۔نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تما م تر توانائیاں اور وقت محنت پر مرکوز کریں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔