ٹوبہ ٹیک سنگھ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ ). ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پرائس فیکسیشن سے
ٹوبہ ٹیک سنگھ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ ). ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پرائس فیکسیشن سے متعلق اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتوں کے نوٹفیکیشن کا اجرا کر دیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح کا کہنا تھا کہ مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کوئی بھی دوکاندار مقرر کردہ ریٹ سے زائد قیمت وصول نہیں کرے گا۔ تاجر و دوکاندار نرخ نامے نمایاں جہگوں اور وائیٹ بورڈ پر آویزاں کریں۔ مہنگائی سے ریلیف کیلئے عوامی خدمت میں کوتاہی کسی بھی سطح پر قبول نہیں۔ اجلاس میں ڈی او اندسٹریزسمیت دیگر انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔