*انسان ہوں یا فرشتے، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہے: عمر ایوب*
*انسان ہوں یا فرشتے، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہے: عمر ایوب*
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے انصاف ہوں یا فرشتے ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
تحریک انصاف نے مذاکرات کی پالیسی مزید واضح کر دی اور راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا قومی حکومت ملک کو درپیش مسائل کا حل نہیں ہے، عدل اور قانون کی حکمرانی لانا ہو گی،
عمر ایوب کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی بنا دی ہے، اگر مذاکرات نہیں ہوئے تو 13 دسمبر کو تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کر دیں گے، سول نافرمانی کی تحریک شروع کر دیں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پھر سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔
اس حوالے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا ان کی پچھلی تحریکوں کی طرح سول نافرمانی کی تحریک بھی بری طرح ناکام ہو گی جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا اب تحریک انصاف کبھی دھرنا دینے کی پوزیشن میں نہیں آئے گی۔