بہاولنگر (کرائم رپورٹر)ضلعی پولیس کی ماہ کی۔ کارگزاری،کل1329مقدمات درج،698ملزمان گرفتار،427مجرمان اشتہاری،259عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اور56لاکھ روپے سے زائدمالیت کا مال
بہاولنگر (کرائم رپورٹر)ضلعی پولیس کی ماہ کی۔ کارگزاری،کل1329مقدمات درج،698ملزمان گرفتار،427مجرمان اشتہاری،259عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اور56لاکھ روپے سے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او نصیب اللہ خاں
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنصیب اللہ خاں کی سر براہی میں ضلعی پولیس نے ماہ نومبر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث698ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں 56لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے67ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے02 رائفلیں،09بندوقیں /رپیٹر،51 پسٹل،05ریوالور،اور222روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے138ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے ساڑھے60کلو گرام سے زائد چرس،2کلوگرام سے زائد ہیروئن،3196لیٹر شراب،1650لیٹر لہن اور 10چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئےAکیٹیگری کے 43اور Bکیٹیگری کے384مجرمان اشتہاری اور259عدالتی مفروران گرفتار کئے۔قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے04مقدمات کا اندراج کرکے 09ملزمان کو گرفتار کیا۔اسی طرح پولیس خدمت مراکز پر بہاولنگر پولیس کی جانب سے21430شہریوں کو مختلف سہولیات مہیا کی گئیں۔ ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔ (پبلک ریلیشن آفیسردفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر