October 28, 2026

بہاولنگر ہارون آباد/(نمائندگان)مختلف واقعات وحادثات میں ایک لڑکے نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر فورٹ عباس میں خودکشی کر لی 20تھری ہارون آباد کے قریب کار اور بس میں تصادم ہوا

20241209_165410

بہاولنگر ہارون آباد/(نمائندگان)مختلف واقعات وحادثات میں ایک لڑکے نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر فورٹ عباس میں خودکشی کر لی 20تھری ہارون آباد کے قریب کار اور بس میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے محمد ارشد لیاقت سکھیرا ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو 1122 فورٹ عباس چک نمبر 213 نائن آر کے قریب کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ریسکیو ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دینے کے ٹی ایچ کیو ہسپتال فورٹ عباس شفٹ کر دیا۔ریسکیو 1122 فورٹ عباس بستی پھولڑا ایک گھر سے 19 سالا لڑکے کی پنکھے کے ساتھ لٹکی لاش (ڈیڈ باڈی) ملی
ریسکیو ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر لاش( ڈیڈ باڈی )کو ٹی ایچ کیو ہسپتال فورٹ عباس شفٹ کر دیاریسکیو 1122 فورٹ عباس دبئی ریسٹورنٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم جس کے نتیجے میں 2 لوگ زخمی ریسکیو ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دینے کے ٹی ایچ کیو ہسپتال فورٹ عباس شفٹ کر دیا۔ریسکیو 1122 فورٹ عباس 279 ایچ آر کے قریب تیز رفتاری کے باعث 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ریسکیو ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دینے کے ٹی ایچ کیو ہسپتال فورٹ عباس شفٹ کر دیا۔ریسکیو 1122 فورٹ عباس ہارون آباد روڈ ہاکڑا نہر پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث شہزور ڈالا اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم جس کے نتیجے میں ایک عورت سمیت 3 لوگ زخمی ریسکیو ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال فورٹ عباس شفٹ کر دیا۔