October 28, 2026

جھنگ(محمد رمضان سہال) جامعہ اسلامیہ اہلحدیث فیصل آباد روڈ جھنگ میں درس قرآن و حدیث بسلسلہ تقسیم انعامات منعقد ہوا جس کی صدرات جامعہ اسلامیہ اہلحدیث کے مہتمم حافظ ثاقب سرور ساقی نے کی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت جامعہ کے

IMG-20241209-WA0266

جھنگ(محمد رمضان سہال) جامعہ اسلامیہ اہلحدیث فیصل آباد روڈ جھنگ میں درس قرآن و حدیث بسلسلہ تقسیم انعامات منعقد ہوا جس کی صدرات جامعہ اسلامیہ اہلحدیث کے مہتمم حافظ ثاقب سرور ساقی نے کی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت جامعہ کے طالب علم محمد مزمل عابد اور نظم حسیب ناصر نے حاصل کی قاری سمیع اللہ ساجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کو پڑھنا اور سنا ثواب ہے آج کے مسلمانوں نے قرآن مجید کو پڑھنے کی بجائے قرآن پاک کو الماریوں اور جھوٹی قسموں تک محفوظ کردیا ہے قرآن مجید قیامت تک پوری انسانیت کےلئے ہدایت کا سر چشمہ ہے نبی کریم ص مسلم حکمران قرآن وسنت کی روشنی میں فیصلے کرکے امت مسلمہ کو متحد و یکجا کر سکتے ہیں مسلمانوں کے معاشی حالات اور بیرزو گاری لاقانونیت قتل و غارت صرف اور صرف قرآن وسنت کی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے ہے یہ مدراس اسلام اور قرآن وسنت کے مرکز ہیں اور اسی جگہ سے اسلام اور امن کی کرنیں نکلتی ہیں اور اس جامعہ کے بانی حافظ عبد العیلم یزدانی رحمتہ اللہ علیہ کا لگایا ہو پودا ہے اور ان کے درجات بلندی کےلئے دعاکی کہ یہ جامعہ کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی دے اور اہلحدیث یوتھ فورس ملک بھر میں قرآن پاک کی تعیلمات کے فروغ و اشاعت کےلئے دن رات کوشاں ہے قلبی و روحانی سکون کےلئے قرآن کے آ فاقی پیغام پر عمل کرنا ہوگا قرآن مجید کے احکام اور برکات سے فیض یاب ہوکر تمام دنیاوی و فروعی مسائل کا خاتمہ ممکن ہے نئی نسل کی تربیت قرآن پاک کی تعیلمات کی روشنی میں کی جائے تقریب میں چوہدری سرور گجر قاری ساجد الرحمن بھائی انور مغل شیخ شاہد اقبال حافظ عثمان لطیف مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل جھنگ کے امیر ماسٹر محمد یونس چوہان ملک ندیم شیخ عارف حافظ انعام الرحمن حاجی اسلم چوہان ماسٹر سلطان شیخ حامد احمد شیخ زید افضل شیخ یاسر احمد چوہدری محمد ارشد ملک اشرف آخر میں آنے والے مہما نوں کےلئے ضیافت کا اہتمام اور ملکی سلامتی استحکام امن و امان کےلئے خصوصی دعا کی گئی