October 29, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر نے ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کے ہمراہ میونسپل کمیٹی ہال میں وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرمہم کی افتتاحی تقریب

IMG-20241209-WA0243

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر نے ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کے ہمراہ میونسپل کمیٹی ہال میں وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرمہم کی افتتاحی تقریب

تقریب میں ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال چوہدری شہباز اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعجاز، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید سلمان حسین سمیت کسانوں، کاشکاروں کی کثیر تعداد میں شرکت

وزیر اعلیٰ کے انقلابی اقدام کے تحت کسانوں، کاشتکاروں میں گرین ٹریکٹر مہم کے تحت بزریعہ قرعہ اندازی 339 ٹریکٹرز کی تقسیم

ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر اور ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے خوش نصیب کسانوں کاشتکاروں کو ٹریکٹرز کی چابیاں دیں

ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر اور ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے گرین ٹریکٹرز پر سواری بھی کی

گرین ٹریکٹر مہم کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کسانوں کاشتکاروں کے لیے شاندار اقدام ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر

کسانوں کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی گرین ٹریکٹرز کی فراہمی کے ذریعے 10 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ ممبر صوبائی اسمبلی

ضلع بھر میں مجموعی طور پر 339 گرین ٹریکٹرز پر 33 کروڑ 90 لاکھ روپے سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔ممبر صوبائی اسمبلی

ملکی مفاد کے پیش نظر ہر ایک کو محنت اور دیانتداری سے کام کرنا ہوگا۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر

کسانوں میں گرین ٹریکٹرز کی تقسیم وزیراعلیٰ پنجاب کا منفرد اور مفید منصوبہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید

کسانوں کی خوشحالی سے ملک کی خوشحالی وابستہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر

زرعی آلات میں کلیدی حیثیت کے حامل گرین ٹریکٹرز کی بدولت کسانوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ احمد عثمان جاوید

حکومت پنجاب نے کسانوں کی ترقی کے لیے شاندار پروگرامز شروع کیے ہیں۔ احمد عثمان جاوید

کسان کارڈ کے اجراء سے چھوٹے کاشتکاروں کو آسان قرضوں کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر

کسانوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر

زرعی ادویات اور کھادوں کی کنٹرول ریٹس پر فراہمی کے سلسلہ میں اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر

کسانوں کے لیے سپر سیڈرز اور ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے لیے بھی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر

مشترکہ کاوشوں سے شعبہ زراعت میں بہتری کی راہ پر گامزن ہیں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید