October 28, 2026

صفائی و سیوریج کےانتظامات بہترناہوسکے۔ مکین اذیت میں مبتلا۔

IMG-20241209-WA0230

صفائی و سیوریج کےانتظامات بہترناہوسکے۔ مکین اذیت میں مبتلا۔

میلسی(محمدمختارسولگی) میلسی شہر کے
محلہ چاہ بھٹی والاکےمکین سیوریج کی بندش اور عملہ صفائی کی غفلت کےسبب اذیت میں مبتلا ہیں۔ کئی ماہ گزرنے کےباوحود صفائی و سیوریج کےانتظامات بہترناہوسکے ۔اسکے علاوہ کالونی چوک، چاہ بھٹی والامیں بھی عملہ صفائی کی غفلت سے کچرے کےڈھیرلگ چکےہیں اورکئی گلیاں سیوریج صفائی ناہونے سے گندے پانی کےتالاب کامنظرپیش کررہی ہیں۔ جس کےباعث علاقہ مکین ذہنی اذیت میں مبتلاہوچکےہیں۔ علاقہ مکینوں کاکہناہے کہ بنیادی سہولیات فراہم کرنامیونسپل کمیٹی کی ذمہ داریہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے واٹرسپلائی کےبلوں میں اضافہ بھی کیاگیاہے اور سیوریج ٹیکس بھی وصول کیاجارہاہے لیکن ہمارے علاقے میں سینٹری ورکر ناصفائی کرتےہیں ناکچرااٹھایاجاتاہے اورنا ہی سیوریج لائنوں کی صفائی کی جاتی ہے ۔ہماری اسسٹنٹ کمشنرسے گزارش ہے کہ ہمارے علاقے میں صفائی عملہ کی مستقل ڈیوٹی لگائی جائے اور رابطہ نمبربھی دیےجائیں تاکہ عملہ صفائی کی غیرحاضری پرمطلع کیاجاسکے.