October 29, 2026

دوسرا_رخ* ‎کسی فوجی سولجر یا جونئیر آفیسر کی زندگی آپ کو باہر سے جیسی بھی نظر آئے مگر اسکے بیوی بچوں اور والدین کا ہر دن تکلیف دہ غیریقینی سے گزرتا ہے ۔ کوئی ایمرجنسی ڈیوٹی

IMG-20241209-WA0229

‎دوسرا_رخ*
‎کسی فوجی سولجر یا جونئیر آفیسر کی زندگی آپ کو باہر سے جیسی بھی نظر آئے مگر اسکے بیوی بچوں اور والدین کا ہر دن تکلیف دہ غیریقینی سے گزرتا ہے ۔ کوئی ایمرجنسی ڈیوٹی یا فورا پوسٹنگ ہونے کی تلوار ہر وقت سر پر لٹکتی رہتی ہے ۔ کسی کینٹ میں بیوی 50 سالہ پرانے گھر کو چونا اور رنگ کروا کر سیٹ کرتی ہے ۔ پچھلے گھر کے کمروں کے پردوں کے سائز کاٹ چھانٹ کر اس گھر کی کھڑکیوں پر پورے کرتی ہے ۔ لان کے پودے ہرے ہونے لگتے ہیں ۔ ماں باپ کے کمرے کے کموڈ اور وضو کرنے کے نل لگتے ہیں اور کسی دن افسر آفس سے فون کرتا ہے کہ بیگم سامان باندھ لو ۔ آپ نے واپس گاوں جانا ہے کیونکہ اسکی پوسٹنگ ہارڈ ایریا یا نان فیملی اسٹیشن پر ہونے کا پروانہ آجاتا ہے اور پھر 30 دن میں گھر بھی خالی کرنا ہوتا ہے ۔ کوئی گلے شکوے نہیں ہوتے کسی کے خلاف بات نہیں ہوتی ۔ جی ایچ کیو میں بیٹھے کسی سینئر کو برا بھلا نہیں کہا جاتا ۔ بس خوشی خوشی یونٹ میں ایک کھانا ہوتا ہے ۔ بیوی بچوں اور بوڑھے والدین کو اپنے گاؤں بھجوا دیتے ہیں اور آپ اپنی سال دو سال کی ساری یادیں وہیں کسی کونے میں پڑے پرانے ڈسٹ پن میں ڈال کر اپنی نئی راہ لیتے ہیں ۔
‎یاد رہے کہ یہ تو عام آفیسرز کا حال ہوتا ہے ۔ سولجرز کے بیوی بچے تو پہلے ہی اپنے گاؤں کے کسی کچے مکان میں رہ رہے ہوتے ہیں اور سولجرز بس اپنا ایک ٹرنک اور دو تین وردیاں لیکر کبھی سیاچن کی برفباری میں اور کبھی دہشگردوں کے خلاف لڑنے کسی جانے انجانے ایریا میں ڈیوٹی پر پہنچ جاتا ہے ۔

‎انکے گھر والے ہمیشہ اس خبر سے خوف زدہ رہتے ہیں کہ نہ جانے کب کسی سبز ہلالی پرچم میں گھر کے سربراہ کی لاش گھر پہنچ جائے اس پیغام کے ساتھ کہ *مبارک ہو آپ اب شہید کی بیوہ ہیں شہید کے یتیم بچے ہیں یا آپ اب شہید کے والدین ہیں .
‎جو دل چاہے پوسٹیں لگائیے کیونکہ یہ سب آپکے اپنے بیٹے باپ بھائی یا شوہر تھوڑی ہوتے ہیں ۔ جن جن سے شکایت ہو انکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان سے ہی کہیں تو ہمیں بھی اچھا لگے گا ۔
‎*برگیڈیربشیرآرائیں*