October 28, 2026

قصور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ بڑے سائز کی نمبر پلیٹس باعث تکلیف،زیادہ وزن اور حجم کے باعث موٹر سائیکلوں کے مڈ گارڈز کو نقصان،سائز چھوٹا کرنے کا مطالبہ

IMG-20241209-WA0228

قصور
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ بڑے سائز کی نمبر پلیٹس باعث تکلیف،زیادہ وزن اور حجم کے باعث موٹر سائیکلوں کے مڈ گارڈز کو نقصان،سائز چھوٹا کرنے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پاکستان کے رول کے مطابق اپنی گاڑی و موٹر سائیکل وغیرہ کو رجسٹرڈ کروانا لازم ہے جس کے تحت شہری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سے اپنی گاڑی و موٹر سائیکل وغیرہ رجسٹرڈ کرواتے ہیں
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گزشتہ چند سالوں سے دی جانے والی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ موٹر سائیکل مالکان کیلئے تکلیف کا باعث ہے
زیادہ وزن اور حجم کے باعث ان نمبر پلیٹس کی وجہ سے قیمتی موٹر سائیکلوں کے مد گارڈز اور بیک لائٹس کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ اس کے برعکس کاروں ٹرکوں کی نمبر پلیٹس کا سائز ان سے کم ہے
موٹر سائیکلوں کے مالکان نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سے گزارش کی ہے کہ چند سال تک پہلے آنے والی نمبر پلیٹس کا وزن اور حجم بہت مناسب تھا لہذہ مہربانی کرتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پہلے جتنے وزن اور حجم کی نمبر پلیٹس جاری کرے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات