*ستر کے مسائل* پیر 09 دسمبر 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*ستر کے مسائل*
پیر 09 دسمبر 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
مسئلہ نمبر 37
*صرف ایک کپڑے میں نماز پڑھنی جائز ہے بشرط یہ کہ کندھے ڈھکے ہوئے ہوں*
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔”تم میں سے کوئی آدمی ایک کپڑے میں نماز نہ پڑھے۔ جب تک کندھے نہ ڈھانپ لے۔( اسے بخاری مسلم نے روایت کیا ہے )
مسئلہ نمبر 38
*نماز میں منہ ڈھانپنا منع ہے*
مسئلہ نمبر 39
*نماز کے دوران اس طرح چادر کندھوں سے نیچے لٹکانا کہ اس کے دونوں کنارے کھلے ہوں منع ہےاسے سدل کہتے ہیں*
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں سدل سے اور منہ ڈھانپنے سے منع فرمایا ہے( اسے ابو داؤد اور ترمزی نے روایت کیا ہے۔)
مسئلہ نمبر 40
*پائجامہ شلوار یا تہ بند از راہ تکبرٹخنوں سے نیچے رکھنا منع ہے۔*
وعن ابن عمر رضی اللہ عنھماقال رسول اللہ ﷺ لا ینظر اللہ الی من جر ثوبہ خیلاء (متفق علیہ)
ابن عمر رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
اللہ تعالی اس شخص کی طرف نہیں دیکھیں گےجس نے اپنا کپڑا تکبر کے ساتھ کھینچا ( متفق علیہ)
مسئلہ نمبر 41
*سر پر چادر یا موٹا دوپٹہ لیے بغیر عورت کی نماز نہیں ہوتی*
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بالغ عورت کی نماز چادر یا موٹے دوپٹے کے بغیر نہیں ہوتی۔( اسے ابو داؤد ترمزی نے روایت کیا ہے)۔
الدعاء
یا اللہ ہمیں تکبر سر بچا اور سنت پر عمل کرنے والا بنا۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333