خبر شامل کرتے ہیں ہارون آباد سے ہمارے نمائندہ کی رپوٹ کے مطابق ضلع کونسل بہاولنگر کی جانب سے منڈی مدرسہ میں تجاوزات کے خاتمہ کے لیے آپریشن ،SHO مدرسہ انسپکٹر سیف اللہ حنیف بھی بھاری نفری کے ساتھ موجود رہے ، شہریوں کی جانب سے تجاوزات کے خاتمہ پر
خبر شامل کرتے ہیں ہارون آباد سے ہمارے نمائندہ کی رپوٹ کے مطابق ضلع کونسل بہاولنگر کی جانب سے منڈی مدرسہ میں تجاوزات کے خاتمہ کے لیے آپریشن ،SHO مدرسہ انسپکٹر سیف اللہ حنیف بھی بھاری نفری کے ساتھ موجود رہے ، شہریوں کی جانب سے تجاوزات کے خاتمہ پر اظہار اطمینان کیا گیا ۔آپریشن میں نورسر روڈ سے مکمل طور پر تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا اور ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والے سامان کو ضلع کونسل کے عملہ نے اٹھالیا ۔۔ضبط شدہ سامان کسی بھی صورت واپس نہ کرنے کا فیصلہ ،شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ تجاوزات کے مستقل خاتمہ کیلئے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس اہم مسلئہ کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے ، اس موقع پر انسپکٹر سیف اللہ حنیف ایس ایچ او تھانہ مدرسہ بھی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موجود تھے ۔ انہوں نے شہریوں سے تجاوزات کے خاتمے اور شہر کی خوبصورتی کی بحالی کیلئے عوام سے تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے پیش نظر تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ کا ساتھ دیں اور آئندہ تجاوزات مت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔