October 29, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنراحمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کو ریلیف دینے کے لئے انقلابی

IMG-20241206-WA0001(1)

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنراحمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کو ریلیف دینے کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں عوامی ریلیف کے پیش نظر تمام انتظامی افسران و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں عوام کا استحصال کرنیو الے کسی قسم کی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں گراں فروشی میں ملوث دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمدابراہیم ارباب،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ عمر طیب،اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ احسن ممتاز،اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فضل عباس،اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد چودھری ضیاء اللہ،سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر افضال حسین بلوچ سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر افضال حسین نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کار کردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنراحمد عثمان جاوید نے بہترین کار کردگی پر اسسٹنٹ کمشنر دیپالپو رفضل عباس اور ریونیو آفیسر محمد ہاشم کی تحسین کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور کیش پرائز سے نوازا۔ڈپٹی کمشنراحمد عثمان جاوید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق تمام افسران فیلڈ میں نکلیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر دکان پر اشیائے خورو نوش کے نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں ہوں تاکہ عوام حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیائے خورونوش خرید سکیں۔انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تحسین کی جائے گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کم کار کردگی والے افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔