October 29, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف تھرپارکر کے دورافتادہ گاؤں تگوسر میں سندھ کی ثقافت کے رنگ سامنے آگئے، اجم داس فاؤنڈیشن کی جانب سے ’یوم یکتا‘ منایا گیا، تقریری مقابلے،

IMG-20241206-WA0006

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
تھرپارکر کے دورافتادہ گاؤں تگوسر میں سندھ کی ثقافت کے رنگ سامنے آگئے، اجم داس فاؤنڈیشن کی جانب سے ’یوم یکتا‘ منایا گیا، تقریری مقابلے، قومی گیتوں پر رقص، طلبہ کی جانب سے طبلے بھی پیش کیے گئے، سندھ کی نئی نسل نے تعلیم پر توجہ دی۔ ڈاکٹر ابھیمان پرمار کے مطابق اجم داس فاؤنڈیشن کی جانب سے تھرپارکر کے تاریخی مقام تگوسر میں سندھ کے عظیم تہذیب و ثقافت کے دن کے موقع پر ’’ایکتا‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اجم داس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر معروف سماجی مصلح ڈاکٹر ابھیمان پرمار نے کہا کہ سندھ کی تہذیب کو تاریخ میں اہم مقام حاصل ہے، کامیابی حاصل کرنی چاہیے۔ علم حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا جائے اور سندھی تہذیب سے متعلق دستکاریوں کو بھی سپورٹ کیا جائے۔ اس موقع پر اجمداس فری ٹیوشن سنٹر تگوسر کے طلباء جتیش کمار، ولی محمد، بھیوش کمار، شیون کمار، وسیم اکرم، وینا بائی، انشا، روینہ کماری نے ثقافتی ملبوسات زیب تن کیے اور قومی گیتوں پر رقص کیا۔ اس موقع پر سندھ کے فن، جنڈ، چھاج، گھرٹی، ہار، پکارا، اکڑی، دستکاری کی نمائش بھی کی گئی۔ بابو لال ایم اجمانی، جیون پرمار، جبار ہالیپوٹی، میر محمد واگھیلی، بیجل سندھی، محب بھیل، راجہ گوہر، بھرت جے پال، راجہ دراس، سریش کمار، ریلو مل، محمد جام ہالیپوٹی، ہریش کمار، پرکاش کمار، انیل گگنانی، نند لال، تلوک چند پرمار، سومار پرمار، ایڈوکیٹ کمار، منتھر پرمار، وینو کولہی، ہریندر کمار، سوہن ساقی، پارو مل، بھگت سورتی نے بھی سندھ کی تہذیب اور تاریخ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔