October 29, 2026

بہاولنگر ( ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت گندم کاشت اہداف کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی گندم کاشت کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سمیت دیگر متعلقہ افسران، پیسٹی سائیڈ، کھاد ڈیلرز، محکمہ انہار و دیگر نے شرکت کی

20241204_202422

بہاولنگر ( ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت گندم کاشت اہداف کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی گندم کاشت کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سمیت دیگر متعلقہ افسران، پیسٹی سائیڈ، کھاد ڈیلرز، محکمہ انہار و دیگر نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم اہم فصل ہے جس کی کاشت کے اہداف اور بہتر پیداوار کے لئے محکمہ زراعت کاشتکاروں کو مکمل رہنمائی فراہم کریں، گندم کی کاشت کے دوران نہری پانی، کھاد، پیسٹی سائیڈ کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جائے جبکہ کھادوں یا پیسٹی سائیڈ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ یا قلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت گندم کے کاشتکاروں کا مکمل ڈیٹا اپنے پاس محفوظ رکھتے ہوئے کاشتکاروں کے ساتھ رابطہ میں رہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے مختلف پروگرامز کا آغاز کیا ہے جس بارے کاشتکاروں کومکمل آگہی فراہم کی جائے تاکہ وہ حکومتی اقدامات سے مستفید ہو سکیں۔
۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کھاد اور پیسٹی سائیڈ وافر مقدار میں دستیاب ہے اور محکمہ زراعت کھاد و پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کے پاس دستیاب سٹاک، خرید و فروخت کو مکمل مانیٹر کر رہا ہے جبکہ حکومتی اقدامات سے کاشتکاروں کی آگہی کے لئے فیلڈ میں سیمینارز بھی کرائے جا رہے ہیں۔