رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ عمرکوٹ: سرکاری پرائمری اسکولوں کے طالبعلموں کے لیے اسپورٹس ایکٹیویٹی ویک کا انعقاد تفصیلات کے مطابق
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ
عمرکوٹ: سرکاری پرائمری اسکولوں کے طالبعلموں کے لیے اسپورٹس ایکٹیویٹی ویک کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق
عمرکوٹ میں سرکاری پرائمری اسکولوں کے طالبعلموں کے لیے اسپورٹس ایکٹیویٹی ویک منایا جا رہا ہے، جس کے تحت کرکٹ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ان مقابلوں میں ایم سی عمرکوٹ کی 18 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، اور روزانہ تین میچ منعقد کیے جا رہے ہیں۔
اسپورٹس ایکٹیویٹی ویک کا انعقاد پ ٹ الف سٹی عمرکوٹ کے صدر، گوتم پرکاش سنگراسی نے کیا ہے جبکہ ٹورنامنٹ آرگنائزیشن کمیٹی میں شاہد ساند،شوکت علی کنبھر،اصغر علی بھیو،نانک سنگراسی شامل ہیں ان سرگرمیوں میں مختلف اسکولوں کے ہیڈماسٹرز اور اساتذہ بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔
آج دو کوارٹر فائنل کھیلے گئے جس میں پہلا مقابلہ جی بی پی ایس عطا اللہ جونیجو اور جی بی پی ایس گجو آباد کے درمیان رہا جو گجو آباد نے سخت مقابلے کے بعد جیت لیا جبکہ ایک میچ میں
گورنمنٹ پرائمری سکول روحل واہ بمقابلہ جی بی پی ایس این مسلم عمرکوٹ رہا جوکہ روحل واہ نے جیتا ۔آج کے مقابلوں کے مہمانِ خصوصی گورنمنٹ ڈگری کالج عمرکوٹ کے پرنسپل عبد الروف سومرو تھے۔ انہوں نے ننھے کھلاڑیوں کے عزم و حوصلے کو سراہتے ہوئے پ ٹ الف سٹی کے صدر اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
عبد الروف سومرو نے کہا کہ نصابی تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا بھی بچوں کے بنیادی حقوق میں شامل ہے۔ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں کو تعلیمی میدان کے ساتھ کھیلوں میں بھی نمایاں کارکردگی کا موقع فراہم کرتی ہیں۔
گوتم پرکاش سنگراسی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ بچوں کو کھیلوں کے میدان میں لا کر ان کے صحت مند اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جائے۔ انہوں نے وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اسپورٹس ویک جیسی غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کی حوصلہ افزائی کی۔
مزید برآں، گوتم پرکاش نے کہا کہ اس سے پہلے انہوں نے پرائمری اسکولوں کے بچوں کے لیے کوئز مقابلے کا بھی انعقاد کیا تھا، جس میں بچوں نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔ ان سرگرمیوں میں مقامی سماجی تنظیم ایس ٹی ایل ایف نے بھی بھرپور تعاون کیا۔
ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج عمرکوٹ کے پرنسپل عبد الروف سومرو کا شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے کالج کا گراؤنڈ فراہم کیا۔ یہ سرگرمی نہ صرف بچوں کی جسمانی صحت کو فروغ دیتی ہے بلکہ ان کے اعتماد اور تعلیمی کارکردگی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔