October 29, 2026

*پنجاب پولیس کا بھی پی ٹی آئی احتجاج کے دوران غیر حاضر اہلکاروں کی برطرفی کا فیصلہ*

20241204_202422

*پنجاب پولیس کا بھی پی ٹی آئی احتجاج کے دوران غیر حاضر اہلکاروں کی برطرفی کا فیصلہ*

اسلام آباد پولیس کے بعد اب پنجاب پولیس نے بھی پی ٹی آئی احتجاج کے دوران غیرحاضر اہلکاروں کی برطرفی کا فیصلہ کرلیا۔
اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے تمام زونز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

ضابطہ اخلاق مکمل ہونے ہر غیر حاضر اہلکاروں کی برطرفی ہوگی۔ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے 128 اہلکاروں کی لسٹ سامنے آ گئی ہے ،اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے تمام زونز کو خط لکھ دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر حالیہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال میں غیر حاضرہونے والوں کو برطرفی کی سزا دی جاسکتی ہے۔

احتجاج میں ڈیوٹی پر نہ پہنچنے والے اہلکاروں میں ایک انسپکٹرز اور ایک سو ستائیں اہلکار شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اہلکار جان بوجھ کر تحریک انصاف کے احتجاج میں ڈیوٹی کرنے سے انکار کرتے ہوئے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔