سکھر ۔۔۔۔بیورو چیف۔۔۔۔۔ سید ۔نصیر حسین زیدی۔۔۔۔ دعا ان لاہین۔ جوز۔۔۔ *ضلع کیماڑی پولیس، کراچی* مورخہ 03 دسمبر 2024 ضلع کیماڑی اینتی اسٹریٹ کرائم سیل کی دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔
سکھر ۔۔۔۔بیورو چیف۔۔۔۔۔
سید ۔نصیر حسین زیدی۔۔۔۔
دعا ان لاہین۔ جوز۔۔۔
*ضلع کیماڑی پولیس، کراچی*
مورخہ 03 دسمبر 2024
ضلع کیماڑی اینتی اسٹریٹ کرائم سیل کی دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔
بدنام زمانہ گٹکا ڈیلر کاشف عرف ملا عرف ڈان کے گٹکا ماوا کے دو بڑے کارخانے پکڑے گئے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
پکڑے گئے کارخانوں سے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا، چھالیہ، تباکو، پتی و دیگر میٹیریل سمیت منشیات بھی برآمد ہوئی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
پہلی کاروائی جام نگر محلہ میں قائم کیے گٹکا ماوا کے کارخانے پر کی گئی۔
کارخانے سے مطلوب گٹکا ڈیلر کاشف عرف ملا عرف ڈان کو گرفتار کیا گیا۔
پہلی کاروائی میں پکڑے گئے کارخانے سے 2200 گرام چرس، 28 عدد بالٹیاں تیار ماوا، دو ٹب تیار ماوا، ایک بالٹی پتی، 10 پیکٹ پتی، دو بالٹی چونا، دو پیکٹ پاوڈر، 150 عدد پڑیاں گٹکا ماوا، دو ترازو، پیکنگ ریپر، ڈرم، ٹب، تھال و دیگر سامان برآمد ہوا۔
جبکہ دوسرے کاروائی میں رشید آباد کے علاقے میں قائم کئے گئے گٹکا ماوا کے کارخانے پر کی گئی۔
موقع سے عبدالجبار نامی ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
پکڑے گئے دوسرے کارخانے سے 10 عدد بورے چھالیہ، دو ٹب بھیگی ہوئی چھالیہ، ایک ٹب پتی، ایک بالٹی پتی، 5 پیکٹ پاوڈر، 10 تھیلیاں چونا، پیکنگ ریپر و دیگر سامان برآمد ہوا۔
کاروائیاں انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائیں۔
گرفتار ملزم کاشف عرف ملا آئی آر میں نامزد اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔
ملزم تھانہ بلدیہ کے مقدمات میں مفرور بھی تھا جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ بلدیہ میں 21 مقدمات درج ہیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
_*Media Cell Keamari Police*_