November 16, 2026

ٹھٹھ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ آلودگی سے بچاؤ کا عالمی دن گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مخدوم ابوالحسن ٹھٹوی مکلی آلودگی سے بچاؤ کے عالمی دن کی مناسبت سے چھٹی جماعت (مضمون سائنس) میں ایک معلوماتی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب

20241130_175516

ٹھٹھ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ آلودگی سے بچاؤ کا عالمی دن
گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مخدوم ابوالحسن ٹھٹوی مکلی آلودگی سے بچاؤ کے عالمی دن کی مناسبت سے چھٹی جماعت (مضمون سائنس) میں ایک معلوماتی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں مضمون استاد محمد صفدر ٹھٹوی نے طلبہ کو آلودگی کے خطرناک اثرات کے متعلق بتایا۔ پاکستان کے شہر لاہور پر ہونے والے سموگ نقصانات سے متعلق بھی آگاہی دی۔ طلبہ نے نصاب میں موجود فضائی آلودگی کے حیاتیات پر پڑنے والے اثرات پر ڈرائنگ کے ذریعے معلومات دی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آلودگی سے بچاؤ کا عالمی دن ہر سال 2 دسمبر کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ اس دن منانے کا مقصد ماحولیات اور انسانی صحت کے تحفظ کے لیے آلودگی پر قابو پانے اور اسے کم کرنے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔ یہ دن 1984 کے بھوپال گیس سانحے کی یاد مناتا ہے، ایک تباہ کن صنعتی حادثہ جس نے بڑے پیمانے پر موت اور ماحولیاتی نقصان پہنچایا۔
ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے باہمی ربط پر زور دیتا ہے۔ یہ پائیدار ترقی کے حصول اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند سیارے کو یقینی بنانے کے لیے ماحول دوست طریقوں کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔