November 16, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول چاہ شاموں والا کمالیہ میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

IMG-20241203-WA0999

ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول چاہ شاموں والا کمالیہ میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں متاثرہ سماعت بچوں نے معلمین کی زیر نگرانی اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور دلکش انداز میں ٹیبلوز پیش کیے۔پرنسپل بشیر احمد ربانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اعلیٰ تعلیمی و پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والے معلمین قابلِ ستائش کردار ادا کرتے ھیں۔بلاشبہ تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ ہو کر سپیشل بچے مستقبل کے ذمہ دار شہری بن سکتے ہیں یہ بچے ہمارے معاشرے کا اہم حصہ اور ہماری توجہ کے مستحق ہیں جبکہ ان کے حقوق کا تحفظ والدین اور معلمین کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بھی ذمہ داری ھے۔آخر میں معلمین، شرکائ اور متاثرہ سماعت طلبہ نے اشاروں کی زبان میں قومی ترانہ پیش کیا۔