November 16, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں معذوروں کے عالمی دن پر ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد

IMG-20241203-WA0998

ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں معذوروں کے عالمی دن پر ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح تھے۔ تقریب میں سی او ضلع کونسل مہر انور بیگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبدالشکور سمیت معذور افراد نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے کہا کہ معذوروں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 3 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل کا اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے مراکز اور تھانوں میں سپیشل افراد کے لیے خصوصی کاو¿نٹر قائم ہیں، ایسے تمام افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق معذور افراد کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھا جا رہے ہیں۔ حکومت پنجاب معذور افراد کے لیے خصوصی بجٹ قائم کیا ہے، خدمت کارڈ ، ملازمت میں کوٹہ سمیت سفری سہولیات میں رعایت پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب معذور افراد کی بحالی کے لیے بے مثال خدمات سرانجام دی رہی ہے، معذور افراد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک سپیشل کاو¿نٹر بنایا جائے گا جس میں معذور افراد کو بغیر کسی پریشانی کے صحت کی سہولیات میسر ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں معذور افراد کے 3 فیصد ملازمت کوٹہ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے معذور افراد میں وہیل چیئر بھی تقسیم کی۔